منگچر خالق آباد جوہان کراس بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ھلاک ہوگیا ۔
لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار نقاب پوش افراد کے فائرنگ سے خادم حسین پندرانی جان بحق نعش ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔
علاوہ ازیں بلوچستان میں کانگو وائرس کا شکار ایک اور مریضہ دم توڑ گئی۔اسپتال ذرائع کے مطابق 55 سالہ مریضہ کو گزشتہ روز ہسپتال لایا گیا تھا، مریضہ کے خون کے ٹیسٹ مثبت آئی تھی ۔
ہسپتال میں ہی ایک اور مریض رپورٹ ہوا، 23 سالہ مریض کا تعلق ضلع پشین کے علاقے برشور سے ہے۔ مریض کے خون کے ٹیسٹ سے کانگو وائرس کی تصدیق ہوا ہے۔رواں سال کانگو وائرس کے رپورٹ ہونے والے مریضوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔