تربت اور مشکے میں پاکستانی فورسز پر حملے



تربت اور مشکے میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے اور کیمپ کو شدید حملے میں نشانہ بنایا ہے 

کیچ کے مرکزی شہر تربت میں آج صبح سیٹلائٹ ٹاؤن میں پاکستانی فورسز کی تین گاڑیوں پر مشتمل قافلے پر شدید حملہ کیا ہے، حملے میں متعدد فوجی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

حملے کے بعد فورسز نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک رہگیر شعیب ولد دین محمد کو زخمی کردیا ہے 

دوسری جانب ضلع آواران کے علاقے مشکے میں گزشتہ رات نو بجے کے قریب مشکے میں قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے، حملہ کافی دیر تک جاری رہا ہے جس سے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ان دونوں حملوں میں فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، لیکن ہمیشہ کی طرح پاکستانی فوج کے ترجمان اپنا نقصان چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔

تاہم حملوں کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post