خاران اور تربت سے 3 افراد پاکستانی فورسز خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری لاپتہ



خاران پاکستانی خفیہ ادارے نے خاران کے کلی جھل گیڈ سے دو افراد کو جبراً حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت بلال ولد داد محمد اور خالد ولد لعل محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

لواحقین کے مطابق گزشتہ دنوں خاران ایم آئی کے اکرام اللہ نامی اہلکار نے بلال ولد لعل محمد کو کال کرکے ایم آئی کے دفتر بلایا، جبکہ وہ دفتر نہیں گئے۔ 26 جون کی رات کو چار گاڑیوں پر مشتمل خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے شاہوگیڑی کے قریبی کلی میں چھاپہ مار کر بلال کو اغواء کرلیا۔ بلال کے ہمراہ اس کے کزن خالد کو بھی اٹھایا گیا ۔ دونوں افراد کا تاحال کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خاران ایم آئی نے انہیں کئی دنوں سے پریشرائیز کیا ہوا تھا۔ دونوں افراد کا تعلق غریب گھرانوں سے ہے۔

علاوہ ازیں آج الصبح 27 جون کو  پاکستانی فورسز ایف سی اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے شاہ آباد آسکانی سے ولید ولد یوسف نامی نوجوان  کو ان کے  گھر  سے اٹھا لیا اور نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

 خاندانی ذرائع کا کہنا ہے اگر کسی جرم میں ملوث ہے تو منظر عام پر لایا جائے۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post