خضدار کے پہاڑوں میں دو بھیڑیے مارنے کی وڈیو سامنے آگئی۔ خضدار کی تحصیل باغبانہ کی یونین کونسل ترندین کے پہاڑوں میں جنگلی بھیڑیوں کو مار کر کھال اتارنے کی وڈیو پر تکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف نے کہا ہے کہ باغبانہ ترندین کے پہاڑوں میں بھیڑیے مارا گیا، وڈیو میں بھیڑیے کی کھال اتارتے دیکھا جاسکتا ہے۔
انھوں نے کہاہے کہ لوگوں نے چند پیسوں کیلئے دو بھیڑیے مار کر اس کی کھال اتاری۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہےکہ ڈپٹی کمشنر ڈی سی خضدار جانوروں کی نسل کشی میں ملوث افراد کیخلاف فوری کارروائی کریں۔