ساحل سمندر پر کوسٹر کو حادثہ ،خواتین و بچوں سمیت 7 افراد 15 زخمی



کراچی :  ساحل سمندر ہاکس بے پر تفریح کے لیے جانیوالے خاندان کی کوسٹر کو خوفناک حادثہ پیش آیا خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد ھلاک ہوگئے 15 زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والا خاندان کوسٹر میں سوار ہوکر تفریح کے لیے ہاکس بے جا رہا تھا کہ ماڑی پور نیو ٹرک اسٹینڈ کے قریب کوسٹر الٹنے کے نتیجے میں تین بجے موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ چار افراد ہسپتال لے جاتے ہوئے چل بسے۔ حادثے میں 15 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو ادارے اور مقامی افراد جمع ہوگئے اور الٹنے والی کوسٹر میں پھنسے زخمیوں اور لاشوں کو نکال کر سول ہسپتال منتقل کردیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تیز رفتار کوسٹر گلی سے نکلنے والے ٹرالر سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی تھی۔ حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرالر چھوڑ کر فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق کوسٹرمیں 40 سے 45 افراد سوار تھے اور متاثرہ خاندان عزیز آباد کراچی کا رہائشی تھا۔ھلاک ہونے والوں میں چار بچے اور تین خواتین شامل ہیں ۔ بچوں کی شناخت 6 سالہ سکینہ، 4 سالہ زینت، 10 سالہ کنزہ اور 14 سالہ قدیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔مرنے والی خواتین میں 40 سالہ صغری اور 45 سالہ سعدیہ شامل ہیں جب کہ ایک خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

ھلاک جاں بحق خاندان عزیز آباد کراچی کا رہائشی تھا۔سول ہسپتال میں 15 زخمیوں کو لے جایا گیا ہے جہاں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حادثے کے حوالے سے عینی شاہد نے بتایا کہ ٹرالر سے ٹکر کے بعد تیز رفتار کوسٹر فٹ پاتھ سے ٹکرائی جب کہ اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہاکس بے روڈ پر ٹرک کھڑے ہوتے ہیں لیکن ٹریفک پولیس ایکشن نہیں لیتی۔

دوسری جانب حادثے کے حوالے سے ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ ہاکس تمام روٹس پر غیر معمولی نفری تعینات ہے۔ حادثے کے بعد ایس ایچ اوز کو تیز رفتار گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کی ہدایت کی ہے جب کہ تیز رفتاری پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post