پسنی سے جبری لاپتہ کراچی یونیورسٹی کے طالب علم بازیاب ہوگئے ۔ گوادر کی سیاسی جماعتوں، وکلا اور بلدیاتی نمائندوں کی اہلخانہ سے یکجہتی، پسنی سے لاپتہ طالبعلم بہادر بشیر کو گوادر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
آپ جانتے ہیں بہادر بشیر کی گمشدگی کیخلاف لواحقین کی جانب سے مسلسل احتجاج کیا جارہا تھا گزشتہ روز پسنی زیروپوانٹ کے مقام پر لواحقین نے شاہراہ بلاک کردیا تو پاکستانی فورسز ایف سی نے مظاہرین خواتین بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔
دوسری جانب، بلوچ یکجہتی کمیٹی، سول سوسائٹی، سیاسی، سماجی، بلدیاتی شخصیات کی جانب سے بھرپور اظہار یکجہتی اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، بالآخر بہادر بشیر منظر عام پر آگئے اور انہیں گوادر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔