بولان سے گذرنے والی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد رکھ کر تباہ کردیا گیا -
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بولان، مچھ کوہ باش میں نامعلوم افراد نے 24 انچ قطر کے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے دھماکے میں تباہ کردیا اور فرار ہوگئے-
واقعے کے بعد فورسز کی بڑی تعداد نے جائے وقوعہ پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔
آخری اطلاع تک مزکورہ پائپ کو اڑانے کی ذمہداری کسی مسلح آزادی پسند سرگرم تنظیم نے قبول نہیں کی ہے مگر بلوچستان سے پاکستان کو گیس کی سپلائی کے لیے بچھائی گئی پائپ لائنوں کو ماضی میں بھی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اوران کی ذمہ داری بلوچ عسکری تنظیمیں قبول کرتی آئی ہیں۔