پشاور مسلح افراد کا فورسز کیمپ پر حملہ 5 اہلکار ھلاک ،مظفر گڑھ میں ر صوبیدار قتل

 


 پشار ضلع دیر میں  ٹی ٹی پی کا پاکستانی فورسز کیمپ پر حملہ 5 اہلکار ھلاک متعدد زخمی ،مدد کیلے ہیلی کاپٹر پہنچ گئے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ضلع دیر لوئر کے لال قلعہ پر  تحریک پاکستان کے مسلح افراد نے دھاوا بول کر    پاکستانی  فورسز کے پانچ اہلکار ہلاک اور تین زخمی کردیئے ۔ 

 ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں کئی حملہ آور بھی مارے گئے۔

تاہم مکمل تفصیلات سامنے نہیں آسکے ہیں۔ 

دریں اثناء پاکستان کے علاقہ مظفر گڑھ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ریٹائرڈ فوجی صوبیدار ھلاک ہوگیا  ،تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ صوبیدار شاہ بیگ گوپانگ مظفر گڑھ کے تحصیل علی پور میں پیشی کے بعد عدالت سے گھر جارہا تھا کہ نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے عدالت کے سامنے اسے ہلاک کردیا۔

حملے کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post