،پنجگور ،مسلح افراد کی فائرنگ 3 افراد قتل ایک لاپتہ۔ تربت سے نعش برآمد



 خضدار: نوجوان رات کو پکنک سے واپس اپنےرشتہ دار کے گھر جا رہا تھا کہ لیویز ان پر بلااشتعال فائرنگ کی جس سے وہ  ھلاک ہوگیا ۔ جبکہ اس کا ساتھی لاپتہ ہے۔  

ذرائع کے مطابق  نوجوان محمد خان  اپنے والد کی وفات پرپاکستان آیا ہواتھا۔ اور  یکم جولائی کو انہیں واپس سعودی عرب جانا تھا ۔

بعد ازاں لیویز کی فائرنگ سے ہلاک نوجوان کے لواحقین نے جانب سے نعش کے ہمراہ قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا اور روڈ بلاک کردی ۔ جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

علاوہ ازیں خضدارتحصیل وڈھ کے علاقہ کلی صالح محمد میں ہفتے کی رات ایک شخص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ہفتے کی رات کو وڈھ کے علاقہ کلی صالح محمد میں نامعلوم افراد نےفائرنگ کرکے محمود ولد کفایت اللہ قوم لانگو سنگہ کلی صالح محمد کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔ مقامی انتظامیہ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

ادھع پنجگور علاقے سراوان اسکول کے سامنے مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ھلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا ۔

 مقتول کی شناخت حمل نذر کے نام سے ہواہے۔ 

بتایا جارہاہے کہ وہ اپنے بچوں کو سکول لے جا رہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا جبکہ ایک طالبہ کو زخمی کر دیا۔

بعد ازاں  نعش اور زخمی کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔

قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

دریں اثناء  تربت۔ سامان کور آپسر سے نعش برآمد ہوا ہے ۔ 

پولیس کے مطابق آپسر کے علاقہ سامان کور سے نعش کی اطلاع ملنے پر فورس بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مطابق ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے تاہم نعش کو ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post