کوئٹہ گزشتہ دنوں 23 جون کو مستونگ کانک ایریا سے پاکستانی فورسز ہاتھوں لاپتہ ہونے والے نوشکی سے تعلق رکھنے والے 6 نوجوان بازیاب ہو گئے ہیں ۔ تاہم انھوں نے خوف سے کچھ نہیں بتایاہے ۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے انھیں پاکستانی فورسز نے اغوا کیا تھا مگر انھیں خوف زدہ کیاگیا ہے جس کی وجہ سے وہ اغوا بارے معلومات دینے سے گریز کر رہے ہیں ۔
آپ نوشکی سے تعلق رکھنے والے نوجوان پکنک منانے زیارت گئے تھے جو واپس آتے ہوئے لاپتہ ہوئے تھے ، آج شال ایئر پورٹ کے قریب سے بازیاب ہوکر منظر عام پر آگئے ہیں ۔ خاندانی ذرائع نے بازیابی کی تصدیق کردی ہے۔