پاپوا نیوگنی میں لینڈ سلائیڈنگ، 670 افراد کی ہلاکت کاخدشہ، ایجنسی برائے مہاجرین

 


انڈونیشیا کے مشرق میں واقع ملک پاپوا نیو گنی کے صوبے اینگا میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ جمعہ کی رات پیش آیا جس میں سینکڑوں  لوگوں کے ھلاکت کی اطلاعات ہیں ۔

دارالحکومت پورٹ مورسبی سے یو این مہاجرین ایجنسی کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے 670 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

ایجنسی برائے مہاجرین کے مطابق جنوب مغربی بحرالکاہل میں واقع ملک میں لینڈ سلائیڈنگ سے 150 مکانات ملبے تلے دبے ہیں۔ ملبے تلے دبے 5 نعشیں نکالی گئی ہیں، 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
لینڈ سلائیڈنگ سے 1200سے زائد افراد بےگھر ہوگئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق تباہ کن لینڈ سلائیڈنگ سے پہاڑی گاؤں مکمل تباہ ہوگیا۔  دشوار گزار پہاڑی راستوں کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post