ژوب میں فوج کشی، 5 افراد ہلاک، ایک شخص زخمی،تمپ میں فورسز کی فائرنگ



بلوچستان کے ضلع ژوب میں قابض پاکستانی وحشی فورسز نے فوج کشی کرتے ہوئے 5 افراد کو ھلاک ایک کو زخمی کردیا ۔  تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے ژوب کے علاقہ  سامبازہ میں فوجی کشی کرتے ہوئے  5 افراد کو ھلاک ایک شخص کو زخمی  کرکے حراست میں لیکر نامعلوم مقام  منتقل کردیا ہے ۔

آخری اطلاع تک تمام ھلاک اور زخمی ہونے والے شخص  کی شناخت بارے معلومات نہیں ملے ہیں  ۔

دریں اثناء کیچ کے علاقہ تمپ کونشکلات دھات میں پاکستانی قابض فورسز اور مقامی ڈیتھ اسکوائڈ کارندوں نے عام آبادی کو گھیرے میں لیکر سول آبادی پر فائرنگ کھول کر خوف وہراس پیدا کی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post