گوادر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سینئر رہنما کامریڈ وسیم سفر نے مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر ڈسٹرکٹ گْوادر کا دورہ کیا ،، استخصالی پراجیکٹس سیف سٹی کے نام پر گوادر باڑ لگانے کے حوالے سے یوسی چھب کلمتی کے مکینوں سے ملاقات کی ۔
انھوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ گوادر فینسنگ کو بلوچستان سے جدا کرنے کی ایک پری پلان سازش منصوبہ بندی ہے جو ریاست اور ریاستی ادارے اس پہ عملدرآمد کر رہے ہیں کامریڈ وسیم سفر نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سامراجی استخصالی منصوبہ بندی سازشوں کو شدید عوامی مزاخمت کے ذریعے روکا جا سکتا ہے.
انھوں نے کہاکہ باڑ کی وجہ سے ڈسٹرکٹ گْوادر جو چار تحصیلوں پر مشتمل ہے اس میں تین تحصیل جیونی پسنی اورماڈہ بشمول تحصیل گْوادر کے چند ملحقہ علاقے جو شہر کے اندر آنے جانے میں شدید متاثر ہونگے۔