چمن میں مظاہرین پر ایف سی کا دھاوا ھلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی ،20 زخمی

 



چمن احتجاجی دھرنے کے منتظمین پر فورسز کا  دھاوا  ھلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی ۔

تفصیلات کےمطابق چمن میں احتجاجی مظاہرین نے  حکومتی بے حسی کے خلاف اپنے احتجاجی پلان مرتب کرتے ہوئے ایف سی قلعہ کے سامنے دھرنا دیکر ٹائر جلانا شروع کردیا تھا ، جس پر سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ شروع  ہو گئی، آنسو گیس اور فائرنگ بھی کی گئی ، ہسپتال ذرائع کے مطابق چھ افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک شخص ھلاک ہوا ہے ۔

تازہ اطلاعات ہیں کہ ھلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے جبکہ زخمی افراد 20 ہے جن کا علاج جاری ہے ، شدید زخمیوں کو شال منتقل کردیا گیا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post