قلات پاکستانی فورسز کیمپ پر حملہ ، زامران میں مواصلاتی آلات کو جلادیا گیا

 


بلوچستان ضلع قلات کے پہاڑی سلسلے جوہان میں قائم پاکستان فوج کے مرکزی کیمپ پر مسلح افراد نے  راکٹ لانچرز اور دیگر جدید ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچا کر فرار ہوگئے ۔ 

علاوہ ازیں گذشتہ رات زامران کے علاقے جالگی میں فورسز کے مرکزی کیمپ کے قریب نامعلوم افراد نے مختلف مواصلاتی آلات اور ان سے منسلک سولر پینلز کو تباہ کردیا۔ اس دوران علاقے میں فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ۔

مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ  داری تاحال کسی آزادی پسند مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post