بلوچستان کے ضلع کیچ میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ تفصیلات کےمطابق تمپ کے علاقہ نظر آباد میں زمینی تنازعہ پر ملزم شریف ولد مصطفی نے فائرنگ کرکے رشید ولد دلشاد کو ہلاک اور ان کے بھائی مجید ولد دلشاد کو زخمی کردیا۔
واقعہ کے بعد ملزم موقع واردات سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کے لیے پولیس کارروائی کررہی ہے۔
ادھر قلات بینچہ کے مقام پر شال سے کراچی جانے والی ٹوڈی کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پل پر گاڑی کے انتظار میں بیٹھے لوگوں پر چڑھ گئی حادثے میں پل پر بیٹھے ایک شخص ھلاک 2 خواتین زخمی ہوگئیں، جبکہ ٹوڈی کار میں سوار ایک شخص ھلاک اور خواتین بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی 1122 نے موقع پر پہنچ کر نعشیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں بچے کے کنویں میں گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد اس کی موت واقع ہو گئی۔ حکام نے ضلع موسی خیل کے ڈپٹی کمشنر کو بچے کے ریسکیو میں سستی کا مظاہرہ کرنے پر معطل کر دیا ، جو سرکاری افسر اچھا کام کرے گا اسے سراہا جائے گا جو سستی کرے گا وہ سزا پائے گا۔
دریں اثناء خضدار پک اپ گاڑی سامان سمیت چوری، ٹرانسپورٹرز کا احتجاج، کرخ کراس ایریا سے روڈ مکمل بند کر دیا گیا۔
اطلاع کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب مسلح ڈاکووں نے سبزیوں سے بھری پک گاڑی کے ڈرائیور اور ساتھی کو زدوکوب تشدد کرنے کے بعد نقدی موبائل اور پک اپ گاڑی سبزیوں سمیت چھین کر با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی کرخ کے عوام و ٹرانسپوٹرز کی جانب سے احتجاجا M8 شاہراہ کرخ کے ایریا سے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے مکمل طور پر دھرنا دیکر بند کردیا گیا۔
بعد ازاں کرخ سے روڈ ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا ، ٹرانسپوٹرز و علاقے کی عوام نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ چھینی گئی گاڑی فوری برآمد کرکے عوام اور ٹرانسپوٹرز کو تحفظ فراہم کریں ۔