بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے مند میں دشمن فوج کے مین کیمپ پر حملہ کیا ہے۔
انھوں نے کہاہے کہ کل رات نو بجے سرمچاروں نے قریب سے جاکر مند سورو میں قائم قابض پاکستانی فوج کے مین کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کیا۔ دو راکٹ کیمپ کے اندر گرنے کی وجہ سے دشمن کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
حملے کے بعد شکست خوردہ دشمن نے عام آبادی پر اندھا دھند فائرنگ کی، تاہم کسی قسم کی نقصان کی اطلاع نہیں۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے سرزمین کی آزادی تک دشمن فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔