بلوچستاں لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ گزشتہ رات ساڑھے گیارہ بجے کیچ کے علاقے شہرک میں پگونش کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ قریب سے حملے کی وجہ سے دشمن فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔