مستونگ میں پاکستانی فوج کے اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

 




مستونگ بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  سرمچاروں نے آج مستونگ کے علاقے مَروْ میں قابض پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کی تین گاڑیوں پر مشتمل اہلکاروں کو اس وقت گھات لگاکر نشانہ بنایا جب وہ گذشتہ روز بی ایل اے کے حملے میں دھماکے سے دشمن کو نشانہ بنائے جانے کی جگہ کا معائنہ کررہے تھے۔ بی ایل اے سرمچاروں نے حملے میں گرنیڈ لانچر اور خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور کم از کم تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post