کراچی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ خود کش دھماکہ بعد فائرنگ دو افراد ھلاک دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔کراچی پولیس کے رپورٹ کے مطابق پورٹ قاسم پر کام کرنے والے غیرملکیوں کے گاڑی کو پہلے ایک ایک خودکش موٹرسائیکل سوار بمبار نے نشانہ بنا جس کے بعد دیگر مسلح افراد نے دستی بم پھینکے اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو ھلاکتیں ہوئیں اور دو پولیس اہلکار فائرنگ سے زخمی ہوگئے ۔
تاہم پولیس نے یہ بات واضح نہیں کی ہے کہ ھلاک ہونے والے غیر ملکی یا ملکی شہری ہیں ۔
پولیس کے مطابق ’جائے وقوعہ سے ایک ایس ایم جی (شارٹ مشین گن) ایک عدد کلاشنکوف اور دستی بم سے بھرا تھیلہ بھی برآمد ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ’پہلا حملہ خودکش تھا جس کے بعد فائرنگ کیاگیا اسی دوران دستی بم بھی پھینکا گیا۔ خودکش حملے کا نشانہ بننے والی وین میں 5 غیر ملکی سوار تھے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ایکسپورٹ پروسسنگ زون میں کام کر رہے ہیں۔