بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں آج مسلح افراد نے حملوں میں پاکستان فوج کی بکتر بند گاڑی اور مورچے کو حملوں میں نشانہ بنایا ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق آج صبح کولواہ کے علاقے مرستان میں پہلے سے مورچہ بند مسلح افراد نے پاکستان فوج کے قافلے میں شامل بکتر بند کو راکٹ و دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جبکہ دوسری جانب عین اسی وقت فورسز کے مورچے کو بھی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔
آخری اطلاع تک آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔