بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت ڈنک میں گزشتہ شب مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ھلاک ہوگئے۔
تاحال ھلاک افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعشیں ہسپتال منتقل کر دیئے گئے ہیں ۔
علاوہ ازیں ترجمان آل شال تفتان کوچز بس ٹرانسپورٹ یونین کے بیان مطابق سخت ایس او پیز کے خلاف پانچویں روز بھی ہڑتال جاری ہے، دالبندین، سیندگ، نوکنڈی تفتان، چاغی ، ماشکیل ، ایران بارڈر سمیت پورے رخشان ڈویڑن کے تمام شہروں کےلئے بس سروس بند کرکے دفاتر کو تالا لگا کر غیر معینہ مدت کیلئے پہیہ جام ہڑتال کر رہے ہیں ۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ این چالیس کوئٹہ تفتان شاہراہ پر سینکڑوں چیک پوسٹوں پر ٹرانسپورٹ اور عوام کے لئے ریلیف کے بجائے مشکلات پیدا کیا جا رہا ہے۔
سیکورٹی اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے کوئٹہ تفتان روٹ پر پیٹرولنگ گشت میں اضافہ کیا جائے تاکہ حالات کنٹرول ہوسکے بجائے چیک پوسٹوں پر ٹرانسپورٹ اور عوام کے لئے مشکلات پیدا کیا جائے، بلوچستان کے عوام کو ذریعہ معاش بارڈر اور ٹرانسپورٹ سے وابستہ ہیں لیکن صورتحال اب یہ ہیں کہ چیک پوسٹوں نے ٹرانسپورٹرز کو بے روزگار کردیا ہے ۔
مسافروں کی سہولت اور ٹرانسپورٹ کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے جگہ جگہ چیکنگ کی بجائے ان اور آوٹ چیکنگ کیا جائے ، انہوں نے مزید بتایا کہ ٹرانسپورٹ یونین چیکنگ کے خلاف نہیں لیکن چیکنگ کا طریقہ کار اور ایس او پیز کو آسان بنایا جائے تاکہ رخشان ڈویڑن کے عوام آسانی سے سفر کرسکے ۔
اینٹی اسمگلنگ کے نام پر تفتان روٹ پر درجنوں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چیک پوسٹ تفتان زیروہ پوائنٹ سے آنیوالی ایشاءخوردونوش اور پرچون کو بھی اینٹی اسمگلنگ کا نام دے کر پابندی عائد کرکے ہزاروں گھروں کے چولہے بجھانے کی کوشش کر رہے ہے ۔
انھوں نے کہاہے کہ مطالبات کی منظوری تک پورے تفتان رخشان روٹ پر پبلک ٹرانسپورٹ غیر معینہ مدت کیلئے بند رہے گی۔