مستونگ جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے دھرنا‘ کوئٹہ ، کراچی شاہراہ بلاک

 



مستونگ پاکستانی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ صدام شاہوانی ، اشفاق ، اور افتخار شاہ کے بازیابی کے لیے لواحقین نے کوئٹہ کراچی شاہراہِ کو بلاک کردیا، جس کے باعث دونوں جانب سینکڑوں گاڑیاں اور مسافر پھنس کر رہ گئے ۔

تاہم حکام کے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا

اس موقع صدام شاہوانی ، اشفاق ، اور افتخار شاہ لواحقین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پیاروں کو غیر قانونی طور پہ جبری لاپتہ کیا ہے، ہم مجبور ہوکر سڑکوں پر احتجاج کرتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے پیاروں کو بازیاب کرایا جائے ورنہ احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔


Post a Comment

Previous Post Next Post