ڈیرہ اسماعیل خان ڈی آئی خان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 کسٹم اہلکار اور ایک شہری ھلاک۔ تھانہ درابن کی حدود سگو کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی کسٹم انٹیلی جنس اہلکاروں کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی وجہ سے کسٹم اہلکاروں کی گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی جس میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جبکہ فائرنگ سے کسٹم کے 5 اہلکار جبکہ ایک شہری ھلاک ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او درابن بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔ واقع کی تحقیق شروع کردی ۔