کچے کے ڈاکوؤں نے مریدوں کے پاس چندے کیلئے جانے والے 3 پیر اغوا

  


سندھ کچے کے ڈاکوؤں نے مریدوں کے پاس جانے والے 3 پیر اغوا کرلیے۔ تینوں افراد کے اغوا کی واردات کچے کے علاقے جھلی کلواڑی میں پیش آیا ۔ اہل خانہ کے مطابق سکھر کے علاقے باگڑجی کے گاؤں حیدر شاہ کے رہائشی 3 افراد جانب شاہ، جاوید شاہ اور ظہور شاہ گندم کی فصل تیار ہونے پر مریدوں کے پاس سالانہ چندہ وصولی کے لیے گئے تھے، جنھیں اغوا کیا گیا ۔

بتایا جارہاہے کہ ڈاکوؤں نے تینوں افراد کو جھلی کلواڑی کے علاقے میں اغوا کرلیا اور ان کی بازیابی کے لیے مبینہ طور پر تاوان طلب کیا جا رہا ہے۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post