شال فورسز پر بم حملہ اہلکار ھلاک، پسنی سے نوجوان اغوا ، دکی کوئلہ کان میں 3 کانکن ھلاک



پسنی پاکستانی فوج خفیہ اداروں کی تشکیل کردہ مقامی افراد پر مشتمل  ڈیتھ اسکوائڈ کارندوں نے پسنی  میں کشتی سے رواں مہینے کی 22 تاریخ کو اسلح کے زور پر کرار ولد باھوٹ سکنہ سردشت کلانچ  نامی نوجوان کو اغوا کر کے لاپتہ کردیا ہے ۔ 

ادھر شال  کے نواحی علاقے میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم دھماکے میں 


ایف سی اہلکار امیر حمزہ ہلاک ہواہے ۔ 

 علاوہ ازیں دکی کی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرجانے سے 3 کانکن ھلاک ہوگئے ، چیف مائنز انسپکٹر بلوچستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ دکی کی کوئلہ کان میں گیس بھر جانے سے 3 کانکن دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post