خضدار مصروف شاہراہ پر بم دھماکہ 3 افراد ہلاک، 10زخمی

خضدار 13 سالہ جواد ولد ایم یوسف  بم دھماکے میں شہید

خضدار بم دھماکہ 3 افراد ھلاک 10 زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق خضدار کے اہم ترین کاروباری مرکز عمر فاروق پر مغرب کے بعد زوردار دھماکہ ہوا جس میں ابتک 14 سالہ جواد ولد محمد یوسف مینگل اور امان اللہ نامی نوجوان سمیت 3 افراد ہلاک دس افراد کے زخمی ہوگئے ہیں۔


پولیس کے مطابق دھماکے میں عام لوگوں کو نقصان پہنچنے کے علاوہ ایک خاتون بھی زخمی ہوگئی ہیں ۔

 خضدار عمر فاروق چوک پر زیادہ ترشاپنگ سینٹر سمیت دیگر اہم کاروباری مراکز اور دکانیں قائم ہیں، عید کے موقع پر خواتین اور بچوں کا ہجوم شاپنگ کرنے کے لیے عمر فاروق چوک کا رخ کرتے ہیں۔ 

پولیس کے مطابق  دھماکہ خیز مواد ایک موٹرسائیکل پر نصب کیا گیا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post