پشین لیوزیز رسالدار ھلاک ، پنجگور مسلح افراد کے مابین فائرنگ ،گوادر چیکنگ و ناکہ بندی، گھروں پر چھاپے

 


پنجگور سے آمد اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات پنجگور کے علاقے وش آپ میں سرکاری حمایت یافتہ گروہ اور مسلح افراد کے مابین جھڑپ ہو اہے ۔

بتایا جاراہے کہ  فائرنگ کے دوران سرکاری حمایت یافتہ گروہ کے افراد  موقع سے فرار ہوگئے ہیں ۔ 

واقعے کے وقت شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی توہم کسی قسم کی نقصان اطلاع نہیں ہے۔ 

علاوہ ازیں بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں سخت چیکنگ اور ناکہ بندی ، تفصیلات کے مطابق آج پاکستانی قابض  فورسز نے فقیر کالونی، نیو ٹاؤن سمیت گردنواح میں گھروں پر چھاپے بھی مارے تاہم کسی قسم کی گرفتاری کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔ 

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج صبح سے شہر کے مختلف مقامات پر فورسز نے ناکہ بندی کی ہے جبکہ شاہراہوں پر گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جی ڈے اے روڈ پر فورسز کی بڑی تعداد تعینات کی گئی ہے۔ حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیئے ہیں ۔ 

 پشین میں لیویز فورس کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں لیویز رسالدار ہلاک، 3 سپاہی زخمی جبکہ 8سہولت کاروں سمیت 15مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

لیویزحکام کے مطابق پشین میں لیویز فورس اور دیگر فورسز کی مشترکہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں لیویز رسالدار حمیداللہ ھلاک جبکہ 3 لیویز اہلکار مو سیٰ، ظہور آغا اور بلال احمد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لیویز نے واقعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی کو برآمد کرکے 8 سہولت کاروں سمیت 15مشتبہ افراد کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

لیویز حکام کے مطابق کارروائی چمن جیل سے فرار ہو نے والے اشتہاری ملزم دادمحمد عرف داد گل کی گرفتاری کیلئے کی گئی۔

لیویز حکام کے مطابق ملزما ن اپنی گاڑی کو چھوڑ کر قلعہ عبد اللہ کی جانب فرار ہو گئے جن کا تعاقب کیا جارہا ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post