نوشکی میں آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹرز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

 


نوشکی بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج مورخہ 26 مارچ کو مغرب کے وقت نوشکی قاضی آباد میں قائم پاکستانی خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹلیجنس (ISI) کے ہیڈکوارٹرز پر حملہ کیا۔

 انھوں نے کہاہے کہ حملے میں کیمپ کے مرکزی احاطے کو پہلے راکٹوں سے نشانہ بنایا، عین اسی وقت خفیہ اداروں کی ایک گاڑی کیمپ کے حدود میں داخل ہورہی تھی جس پر سرمچاروں نے شدت کے ساتھ فائرنگ کیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچا۔

اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post