کراچی 8 ماہ سے لاپتہ 2 افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں برآمد ،پسنی، کیچ: تین افراد نے خودکشی کرلی،چار زخمی

 


کراچی منگھو پیر نادرن بائی پاس چلغزی  کٹ مدنیہ  کے قریب جھاڑیوں سے 20 سالہ شعیب باکسر  اور  25   سالہ شاہ زمان  نامی دو افراد  کی گولیوں سے چھلنی  نعشیں ملی ہیں۔  بتایا جارہاہے کہ انھیں آٹھ ماہ قبل  کراچی  سینگولین سے رینجرز اور خفیہ اداروں نے جبری لاپتہ کیاتھا ۔ 

ایدھی ایمبولینس اور امدادی رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعشیں تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچادیئے ۔


 علاوہ ازیں پسنی کے علاقے وارڈ نمبر 7 کے رہائشی سترہ سالہ راجہ ولد گوہر نامی نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

تاہم خودکشی کے واقعات کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

دوسری جانب ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں کہ تربت ڈسٹرکٹ جیل تربت میں بلیدہ میناز کے رہائشی جہان زیب نے ناڑے سے پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ہے۔ جب کہ میناز بلیدہ میں ہی محمد نور ولد مرحوم حاجی زرین نامی شخص نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلیاہے۔ 

 خودکشیوں کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

دریں اثناء مکران کوسٹل ہائی وے پر پسنی گوادر سیکشن پر کنڈاسول کے قریب ایل پی جی ٹینکر اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لیے جی ڈی اے ہسپتال گوادر منتقل کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جن کا تعلق تربت سے بتایا گیا ہے۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post