پسنی لاپتہ افراد کے لواحقین نے کارواٹ دھرنا ختم کر دیا، مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق لاپتہ افراد ذاکر رزاق اور رفیق رسول بخش کے لواحقین نے ان کی بازیابی کے لیے کارواٹ کے مقام پر دھرنا دے کر کارواٹ زیرو پوائنٹ کے مقام پر کوسٹل ہائی وے اور ایم ایٹ سی پیک شاہراہ کو بلاک کردیا تھا ، جس سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں تھیں۔ اور سینکڑوں مسافر پھنس گئے تھے۔
رات گئے ڈپٹی کمشنر گوادر ،ایس ایس پی گوادر اور ضلعی چئیرمین گوادر کے ساتھ مذاکرات کے بعد لاپتہ افراد کے اہلخانہ اور علاقہ مکینوں نے دھرنا ختم کردیا۔
دریں اثناء حب میں شال کراچی شاہراہ بھوانی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے نامعلوم شخص ھلاک ہوگیا ۔