بلوچستان متعلق برطانوی شہر لیڈز میں بی این ایم کی آگہی مہم ،پمفلٹ تقسیم



بلوچستان کے مسئلے کو اجاگر کرنے اور بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دلانے کے لیے بلوچ نیشنل موومنٹ برطانوی چیپٹر کی طرف سے آگاہی مہم کو لیڈز تک وسعت دیا گیا ، جہاں یکجہتی کے اظہار کے لیے اراکین بی این ایم اور حمایتی اکھٹے ہوئے۔


اس مہم نے بلوچ قوم کو درپیش ناانصافیوں پر روشنی ڈالی، بین الاقوامی مداخلت کی فوری ضرورت کی طرف توجہ مبذول کرائی۔اگلے مرحلے میں اس مہم کو کیمبرج اور دیگر شہروں تک بڑھایا جائے گا۔

اس مہم کے دوران اراکین بی این ایم اور حامیوں نے بلوچ قوم کو درپیش انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف بات کی۔ اس مہم کا مقصد بین الاقوامی سطح پر حمایت اور یکہجتی حاصل کرنا ہے ، جو آئندہ ہفتوں میں بھی جاری رہے گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post