کوئٹہ محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپے کے خلاف ہڑتال دکانیں بند

 


کوئٹہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی کال پر آج شال کے مختلف علاقوں  ہڑتال، کاروباری مراکز بند ہو گئے۔

 پارٹی چئیرمین اور صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپے کے خلاف ہڑتال کی کال دی تھی۔

 پارٹی کا الزام ہے کہ انکے پارٹی کے سربراہ نے گذشتہ دنوں قومی اسمبلی کے اجلاس میں حالیہ انتخابات میں دھاندلی اور اس کے ذمہ دار افراد کے خلاف حقائق بیان کیے جس پر رات کو ان کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا۔

ہڑتال کے باعث آج شہر میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہیں پارٹی نے واقعہ کے خلاف دیگر شہروں میں بھی ہڑتال کی کال دیدی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post