ریجنل کمانڈر وسیم عرف ابرار کی شہادت پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ بی این اے

 


کوئٹہ بلوچ نیشنلسٹ آرمی  بی این اے کے ترجمان  بیبرگ بلوچ نے اپنے جاری بیان میں ساتھی سرمچار وسیم عرف ابرار ولد فیض محمد بادینی سکنہ کھلان خاران  کو انکے شہادت پر خراج عقیدت پیش کی ہے ۔ 

ترجمان نے  کہاہے کہ شہید ساتھی ایک مخلص اور جفا کش سرمچار تھے جو  ریاستی ڈیتھ اسکوائڈ کے کارندوں کے ساتھ  18 فروری 2024 کو ماشکیل کے علاقہ کھدان میں  ایک جھڑپ  کے دوران  شہید ہوگئے ۔ جب وہ ایک اہم اور خفیہ مشن پر جارہے تھے ۔ 

انھوں کہاہے کہ شہید وسیم بلوچ اتنے لکھے پڑھے تو نہ تھے مگر وہ  اپنی قوم کی بے بسی سے خوب واقف تھے اور یہی وجہ ہے کہ آپ نے اپنی زندگی  کے آسائشیں چھوڑ کر 2014 میں زیر زمین جنگ کا انتخاب کرکے  بی آر اے  حالیہ بلوچ نیشلسٹ آرمی کا حصہ بنے اور جہد کا آغاز کرکے دیگر سرمچاروں کے ساتھ مل کر رخشان اور مکران کے محاذوں پر دشمن فوج کو ناگ رگڑنے پر مجبور کرتے رہے ۔ 

انھوں نے کہاہے کہ شہید وسیم بادینی گزشتہ ایک دہائی سے  مکران میں بطور کمانڈر قومی خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان پر دشمن ریاست نے متعدد ایف آئی آر بھی  درج کردیئے تھے۔ اس دوران ان کے تین بھائیوں جعفر بادینی، یوسف بادینی اور پرویز بادینی کو پاکستانی فوج نے جبراً حراست میں لیکر لاپتہ کیا تھا۔ تاہم بعد میں دو بھائیوں کو چھوڑ دیا گیا جبکہ تیسرا بھائی پرویز بادینی تاحال لاپتہ ہے۔

اس کے علاوہ انکے خاندان کو فورسز اور مقامی ڈیتھ اسکوائڈ نے حراساں کرنا شروع کردیا متعدد بار انکے گھر پر چھاپہ مار کر انکے خاندان خصوصا خواتین کو مارا پیٹا گیا جو یہ سلسلہ ہنوز جاری کہ وہ کسی نہ کسی طرح وسیم کو مجبور کریں کہ وہ آکر ہتھیار ڈال دیں مگر شہید ساتھی نے دشمن کے ظلم زیادیوں کو خاطر میں نہیں لائے اور کہاکہ وہ کسی بھی طرح اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور آخری گولی تک وطن کی  آزاد ی  کیلے لڑتے رہیں گے ۔ اور انھوں نے حقیقی معنی میں بھی عمل کرکے دشمن کو دکھا دیا کہ وہ بھی دوسرے سرمچار شہید ساتھیوں کی طرح  سینہ میں گولی سہہ کر  شہادت قبول کریں گے۔ 

ترجمان بی این اے بیبرگ  نے شہید وسیم بادینی کو انکے شہادت پر  ایک مرتبہ پھر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عہد کو دہرایا ہے کہ  شہدا کے مشن آزاد بلوچستان  کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلے جدوجہد آخری فتح تک جاتی رہے گا۔ 



Post a Comment

Previous Post Next Post