ہرنائی بولان پاکستانی فورسز کے گاڑی پر دھماکہ ، 4 اہلکار ہلاک درجنوں زخمی

 


ہرنائی  بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں تیل و گیس کمپنی لے جانے والی کمپنی کی گاڑی پر بم دھماکہ کیا گیا، دھماکہ میں 4 اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے 

زخمی ہونے والے اہلکاروں میں متعدد اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، جبکہ ہلاک اور زخموں اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے 

ماضی میں بلوچستان میں اس طرح کے کاروائیوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

اس طرح بلوچستان کے ڈھاڈر کے علاقے مٹھڑی کے قریب بالا ناڑی مہیرانڑی بھٹ بزرگ کے مقام پر بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں ایک درجن سے زائد بکریاں ہلاک ہوگئیں۔

دھماکے میں کوئی انسانی جان ضائع نہیں ہوا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق بارودی سرنگ زد میں آکر نور شاہ نامی مقامی مالدار کی ایک درجن سے زائد بکریاں ہلاک ہو گئیں ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد پہلے سے نصب شدہ تھا خوش قسمتی سے انسانی جانوں کا نقصان نہیں ہوا بلکہ بکریوں کے ریوڑ دھماکا خیز مواد سے ٹکرا گئی اور شدید دھماکے کے نتیجے میں بکریا ں ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔


Post a Comment

Previous Post Next Post