قندھار میں خودکش دھماکہ، 21 افراد ھلاک، 50 زخمی

 


افغان شہر قندھار میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد ھلاک 50 سے زائد زخمی  ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دھماکے سے زخمی ہونے والے تقریباً 50 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ افغان حکومت کے مطابق خودکش دھماکا صبح 8 بجے مقامی بینک کے سامنے ہوا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکے کے وقت بینک کے باہر سرکاری ملازمین تنخواہوں کی وصولی کے لیے جمع تھے۔ اب تک کسی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post