بولان میں پاکستانی فوج کی جانب سے فوج کشی جاری فوج اور سرمچاروں کے درمیان شدید جھڑپ کی اطلاعات،پنجگور فورسز کیمپ پر حملہ، تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کی جانب سے بولان میں فوجی جارحیت کے دوران سنجاوی کے علاقے میں زامری کے مقام پر سرمچاروں نے پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق حملے میں دو طرفہ شدید جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
آپ کو علم ہے پاکستانی فوج نے بولان میں وسیع پیمانے پر فوجی جارحیت کا آغاز کرتے ہوئے بولان کو چاروں اطراف سے گھیر رکھا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق فوج کشی دوران پاکستانی فوج ہزاروں کی تعداد میں ، سینکڑوں فوجی ٹرکیں گاڑیاں، گدھے اور دیگر جنگی ساز وسامان کے ساتھ پیش قدمی کررہی ہے۔
دوسری جانب پنجگور سے اطلاعات ہیں کہ پنجگور چتکان بکرا پڑی کے نزدیک قائم فورسز کیمپ پر مسلح افراد نے راکٹ لانچرز اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچاکر فرار ہوگئے ۔