بولان میں جاری فوجی جارحیت کے دوران پاکستانی فوج پر حملہ کرکے 3 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی کیے۔ بی ایل اے

 


بولان  بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز ہزاروں نفری پر مشتمل پاکستانی فورسز نے وسیع پیمانے پر فوجی جارحیت کا آغاز کرتے ہوئے بولان کے مختلف علاقوں میں پیش قدمی کیا جوکہ تاحال جاری ہے۔ کثیر تعداد میں فوجی ٹرکوں اور جنگی ساز و سامان کے علاوہ قابض فوج کو فضائی کمک بھی حاصل ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ گزشتہ روز شام پانچ بجے بی ایل اے کے سرمچاروں نے بولان کے علاقے سجاول میں زامری کے مقام پر پاکستانی فوج پر حملہ کیا ، جس کے نتیجے میں قابض فوج کے 3 اہلکار ہلاک جبکہ 5 اہلکار زخمی ہوئے۔

حملے کے دوران باقی اہلکار اپنے ہلاک اور زخمی ساتھیوں کو چھوڑ کر پہاڑی چوٹی سے فرار ہوگئے، 6 بجے کے بعد فوجی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے ہلاک اور زخمی اہلکاروں کو زامری سے نکالا گیا۔

حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post