حب مغربی بائی پاس کے قریب پیٹرول پمپ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پیٹرول پمپ سیکورٹی گارڈ 63سالہ ضعف العمر حیات اللہ ھلاک ہو گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکو پیٹرول پمپ پر لوٹ مار کررہے تھے کہ سیکورٹی گارڈ نے مزاحمت کی جس پر نہ صرف مسلح ڈاکوﺅں نے سیکورٹی گارڈ کا اسلحہ چھین لیا بلکہ فائرنگ کردی جس سے وہ گولیاں لگنے کے نتیجے میں جان کی بازی ہار گیا۔
مسلح افراد کی تعداد تین بتائی جاتی ہے، مقتول کی نعش حب اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کے حوالے سے پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔
علاوہ ازیں گوادر سٹی کے اندر گوادر ڈیزل سروس نامی دوکان میں کام کرنے والے کامران ریاض احمد ساکن محلہ محمدی عبدالحکیم،تحصیل کبیر والا ضلع خانیوال پنجاب نامی شخص کو گزشتہ روز موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے ایک گولی اسکے سر پر لگی۔
زخمی شخص کو فوری طور پر جی ڈی اے اسپتال منتقل کردیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ بتایا جاتا ہے متوفی کی نعش کو س کے آبائی علاقے میں روانہ کردیا گیا ہے۔