بلوچستان فائرنگ و دیگر حادثات واقعات میں دو بچوں سمیت 4 افراد ھلاک متعدد زخمی

 

جھل مگسی کے علاقے خان پور میں فائرنگ سے ایک شخص قتل۔مقتول کی شناخت سید عرفان شاہ ولد سید مہتاب شاہ حسینی کے نام سے ہوا ہے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی جھل مگسی لیویز فورس جائے واقعہ پر پہنچی، نعش اپنی تحویل میں لیکر سول ہسپتال جھل مگسی پہنچادیا ،مزید تفیش جھل مگسی لیویز فورس کر رہی ہے۔ 


علاوہ ازیں بارکھان کے علاقے یونین کونسل ناہڑ کوٹ میں گاڑی پر مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ادو ناہڑ نامی شخص موقع پر ھلاک ہوگیا، جبکہ دو افراد سلیم پھدل اور فتح خان پھدل شدید زخمی  ہوگئے، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔نعش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

ادھر خضدار تحصیل نال یوسی ڈھل چنال میں خسرے کی وباءپھوٹنے سے دو بچے  ھلاک، متعدد متاثر، تحصیل نال کے چیئرمین  نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت نال میں بروقت خسرے کی وبا کو کنٹرول کریں۔

 انہوں نے کہا کہ اگر خدانخواستہ مرض کو کنٹرول کرنے کیلئے محکمہ صحت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا تو وبا مزید پورے علاقہ میں تیزی سے پھیل جائے گی۔ جسے بعد کنٹرول کرنا محکمہ صحت کے بس کی بات نہیں ہوگی۔ 

ڈھاڈرمٹھڑی میں دوگاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں دو خواتین اور بچوں سمیت 13افراد زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی لیویز نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو پہنچ کر ڈھاڈر ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

 لیویز کے مطابق تصادم تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ضروری کاروائی کے بعد زخمیوں کو ڈھاڈر سے سبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے زخمی ہونے والے افراد میں ڈی جی لیویز فورس عبدالغفور مگسی کے اہلخانہ بھی شامل ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post