ہرنائی کے علاقے سانڑی میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا ۔
تفصیلات کے مطابق آج بروز سوموار کو ہرنائی کے علاقہ سانڑی میں مسلح افراد نے حملہ اس وقت کیا جب پاکستانی فورسز کے 5 اہلکار ہرنائی میں ٹرین کے گزرنے کے وقت ایک مخصوص جگہ پر اس کی سکیورٹی پر معمور تھے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی نقصان پہنچا ہے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔