گوادر،جیونی میں پولنگ اسٹیشن پر بم دھماکہ، ناصر آباد میں انتخابی امیدوار کے قافلہ پر حملہ

 


گوادر پلیری پولنگ اسٹیشن کو نامعلوم افراد نے  بم حملے کا نشانہ بنایا ۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ گوادر کے علاقے پلیری ڈھک بازار میں بوائز ہائی اسکول والا پولنگ اسٹیشن پر کیا گیاہے ۔ 

دوسری جانب گوادر سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق چب کلمت میں پولنگ اسٹیشن کو بم حملے میں  نشانہ بنایا گیا ہے۔ 

یہ  دھماکہ بوائز پرائمری سکول چب کلمت میں کیا گیا جہاں انتخابی عمل جاری تھا۔ 

خیال رہے اس سے قبل مذکورہ علاقہ میں اسسٹنٹ کمشنر کے گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا گیا جس میں دو لیویز اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ 

کیچ ناصر آباد اکبر آسکانی، قمبر آسکانی اور الیاس کاشاپی کے قافلے پر  میر آباد کے مقام پہ نامعلوم مسلح افراد نے  فائرنگ  کی جس سے انکے محافظ کو گولی لگ گئی۔

جیوانی گرلز مڈل اسکول میں  بم دھماکہ  بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی شہر میں گرلز مڈل اسکول میں بم دھماکہ ہوا ہے۔ 

دھماکے کا ہدف گرلز مڈل اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن بتایا جارہا ہے۔ 

آپ کو علم ہے  آج صبح سے گوادر و گوادر کے مضافاتی علاقوں میں ایک درجن سے زائد پولنگ اسٹیشنز کو بم دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا ہے جس سے انتخابی عمل سبوتاژ ہو کر رہ گیاہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post