کیچ مند پاکستانی فورسز پر مسلح افراد کا حملہ،
کیچ: مند میں نامعلو مسلح افراد نے پاکستانی فورسز چوکی اور گوگ اور زی کے مقام قائم رودان کور میں واقع چوکی پر راکٹ لانچرز اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچا کر فرار ہوگئے ۔
آخری اطلاع تک مذکورہ حملے کی ذمہ داری کسی مسلح آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
دوسری جانب گوادر پلیری کے مقام پر اسسٹنٹ کمشنر گوادر نوید عالم کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنا یا ، دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر محفوظ رہے جبکہ دو لیویز اہلکار زخمی ہوگئے ۔
جیوانی کے علاقے پانوان میں پولنگ اسٹیشن پر ایک اور بم دھماکہ ہواہے ۔ تفصیلات کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل جیوانی کے علاقے پانوان میں بوائز ہائی سکول پولنگ اسٹیشن پر ایک اور دھماکہ ہوا ہے
آپ کو علم ہے اس سے قبل آج صبح پانوان ہی کے پولنگ اسٹیشن کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا تھا، جبکہ ابھی ایک بار پر اسی پولنگ اسٹیشن کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم دونوں دھماکوں کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی یے۔
خاران مسکان قلات پولنگ سٹیشن میں بم دھماکہ،
اطلاعات کے مطابق خاران کے تحصیل سر خاران کے علاقے مسکان قلات میں قائم پولنگ سٹیشن میں بم دھماکہ ہوا ہے۔
حملے میں تاحال کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ خاران میں آج ریاستی انتخابات کے دوران پولنگ سٹیشنوں کے اوپر یہ تیسرا بم حملہ ہے۔
خاران سمیت بلوچستان بھر کے علاقوں میں پولنگ کا عمل شدید حملوں کی لپیٹ میں ہے۔ریاست کی جانب سے بلوچستان بھر میں انٹرنیٹ سروس بند ہونے کی وجہ سے معلومات ملنے میں دشواری کا سامناہے ۔
واضح رہے کہ گوادر میں اب تک ایک درجن سے زائد پولنگ سٹیشنوں میں دھماکے ہوچکے ہیں، مزید حملوں کی اطلاعات ہیں مگر انٹرنیٹ سروس بند ہونے کی وجہ سے مزید حملوں کے بارے معلومات کے حصول کی کوشش جاری ہے۔
پنجگور وشبود سے افسوسناک خبر پولنگ اسٹیشن کے باہر ہونے والے بم دھماکے میں دو بچے ھلاک ہوگئے ہیں۔
پنجگور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نوک آباد تسپ کے مقام پر قائم پولنگ اسٹیشن پر دو مرتبہ نامعلوم افراد نے تین دستی بم پھینکے جو زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے۔
حملے میں دو افراد زخمی ہوئے جنکی شناخت سعود ولد بشیر احمد رحمت اللہ ولد محمد حسن کے ناموں سے ہوا ہے۔ جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کیلئے ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب گورنمنٹ بوائز ہائی سکول وشبود گوٹھ بہادر پولنگ اسٹیشن و گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خدابادان کے قریب دھماکے ہوئے ہیں۔

دریں اثنا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سراوان کے پولنگ اسٹیش سے ایک دستی بم برآمد ہوا ہے۔
آپ کو علم ہے بلوچ آزادی پسند مسلسل لوگوں سے اپیل کرتے آرہے ہیں کہ وہ پاکستانی فورسز اور نام نہاد الیکشن پولنگ اسٹیشنوں سے دور رہیں کیوں کہ وہ انکے نشانے پر ہیں ۔
مند - گوبرد میں شدید عوامی ردعمل کے بعد پولنگ بند
مند کے علاقے گوک میں خواتین نے بڑی تعداد میں پولنگ کا سلسلہ روک لیا، بیلٹ باکس باہر پھینکنے دیا ۔
زامران کے علاقے نیوانو میں پولنگ اسٹیشن جلا دیا گیا، پولنگ عملہ اور سیکورٹی انتظامیہ فرار، پولنگ بند۔
کوہلو - تحصیل ماوند میں گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس میں بلوچستان اسمبلی کے امیدوار سمیت پولنگ عملہ کے تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے ۔
ہیرونک اور شاپک میں پاکستانی الیکشن کے خلاف عوام سڑکوں پر نکلے اور شدید نعرے بازی کی۔
اسکے علاوہ بلوچستان کے بیشتر چھوٹے بڑے شہروں میں پولنگ معطل، عملہ بھاگ گیا ۔
گوادر نگور میں بوائز ہائی اسکول پولنگ اسٹیشن پر بم دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق آج صبح 9 بجے مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر نگور میں بوائز ہائی اسکول والے پولنگ اسٹیشن کو نامعلوم افراد کی جانب سے بم حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔