مند پولنگ اسٹیشن پر بم حملہ ، ہرنائی میں 3 اہلکاروں کی ھلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

 


کیچ  بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ گزشتہ شب 11 بجے ہمارے سرمچاروں نے مند بلو میں ایک ممکنہ پولنگ سٹیشن کو بم حملے میں نشانہ بنایا جسکی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔


حملے کی توسط سے بلوچ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ قابض ریاست کے جعلی انتخابات کا بائیکاٹ کریں۔


ترجمان نے دوسری جاری بیان میں کہاہے کہ ہرنائی میں  بروز سوموار کو سہ پہر 3 بجے ہمارے سرمچاروں نے ہرنائی کے علاقے سُنڑی میں ٹرین کی سکیورٹی پر مامور پاکستانی فورسز کے اہلکاروں پر حملہ کیا۔


حملہ اس وقت کیا جب سنڑی میں پاکستانی فورسز کے متعدد دستے ٹرین کو سکیورٹی فراہم کررہے تھے۔ ان میں سے 6 اہلکاروں پر مشتمل ایک دستے کو بی ایل اے کے سرمچاروں نے نشانہ بنایا۔


حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ باقی اہلکار لاشوں کو چھوڑ کر بھاگ گئے۔


ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post