پنجگور، حب مستونگ،آواران ، بم دھماکے، قلعہ سیف اللہ سیاسی رہنما قتل


آواران  نام نہاد الیکشن میں حصہ لینے والے نیشنل پارٹی رہنماوں کے گھروں پر بم حملے ۔تفصیلات کے مطابق حالیہ پالستانی انتخابات میں حصہ لینے والے نیشنل پارٹی کے امیدوار  محمد یعقوب کے گھر واقع بیدی اور اور عبدالغفور  کے گھر واقع حسن گھوٹ  پر نامعلوم افراد نے رات گئے  دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکہ سے پھٹ گئے ۔ تاہم


نقصانات بارے معلومات نہیں مل سکے ہیں ۔ 


آخری اطلاع تک دونوں بم حملوں کی ذمہداری تاحال کسی 

بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔


پنجگور خدابادان میں بی این پی عوامی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر اسد اللہ بلوچ کے گھر پر بم حملے اور فائرنگ کی گئی۔ تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔


پنجگور کے علاقے تسپ میں جے یو آئی کے امیدوار حاجی عطا اللہ کے انتخابی کمیپ آفس کے قریب گرنیڈ فائر کیا گیا۔


حب شہر میں جمعہ خان ہوٹل کے قریب پیپلز پارٹی کے الیکشن سیل کیمپ کے قریب بم دھماکے میں 3بچے 12 سالہ راحب، 10 سالہ ثاقب اور 12 سالہ ساجد زخمی ہوگئے.


مستونگ  پاکستان پیپلزپارٹی کی انتخابی کیمپ پر دستی بم حملہ کیاگیا ۔ 

دریں اثناء قلعہ سیف اللہ میں مسلم باغ بائی پاس پر اہلکاروں کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے مقامی چیئرمین حاجی ثنا اللہ بادیزئی ہلاک جبکہ انکے بھائی عبدالقادر شدید زخمی ہوگئے ۔لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کردی ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post