احتجاجی مظاہرے سے طلبا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایجوکیشن کمپلیکس کے اراضی پر قبضہ مافیا کی جانب سے ناجائز قبضہ تعلیم دشمن عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن کمپلیکس کے لیئے 50 ایکڑ زمین مختص کر دی گئی تھی جبکہ قبضہ مافیا نے مذکورہ اراضی پر قبضہ کر کے ایجوکیشن کمپلیکس کے لیئے محض چند سو فٹ زمین ہی باقی چھوڑ دی ہے جو انتہائی افسوس ناک عمل ہے۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے طلبا نے تحصیل دار اورماڑہ، ڈی سی گوادر سمیت اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایجوکیشن کمپلیکس کے مسئلے کو فوری حل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو فوری حل نہ کیا گیا تو ہم تعلیم بچانے کے لیئے طلبا و طالبات کی بڑی تعداد لے کر مکران کوسٹل ہائی وے کو احتجاجا بند کر دیں گے۔