گیشکور میں قابض فوج کے پروجیکٹ سائٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے



بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے گذشتہ روز ضلع کیچ کے علاقے گشکور میں قابض پاکستانی فوج کےایک  پروجیکٹ سائٹ پر حملہ کرکے مشینری سمیت سرویلنس کیمرے کو تباہ کردیا۔

انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے سامی گیشکور میں قابض فوج کی سرپرستی میں ڈیم تعمیر کرنے والی کمپنی کے مشینری کو نذر آتش کردیا۔ سرمچاروں نے سائٹ پر قائم دشمن فوج کے چوکی پر نصب سرویلنس کیمرے، بیٹری و سولر پینل کو بھی تباہ کردیا۔

قابض پاکستانی فوج اپنی قبضہ گیریت کو دوام بخشنے کیلئے مذکورہ سائٹ پر ڈیم کی آڑ میں ایک فوجی کیمپ تعمیر کررہی ہے۔

بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ سائٹ پر کام کرنے والے افراد کو تنبیہہ کرتی ہے کہ وہ کسی بھی طرح کے لالچ کا شکار ہوکر اس پراجیکٹ کا حصہ بننے سے گریز کریں بصورت دیگر وہ اپنے جانی و مالی نقصانات کے خود ذمہ دار ہونگے۔

قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post