پاکستانی دعووں کو مسترد کرتے ہیں، مچھ شہر مکمل ہمارے کنٹرول میں ہے۔ بی ایل اے

 


بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بی تازہ ان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے آپریشن درہ بولان کے تحت چوبیس گھنٹے سے زائد وقت گذرنے کے باوجود پورا مچھ شہر بدستور مکمل طور پر ہمارے سرمچاروں کے زیر کنٹرول ہے، جبکہ پاکستانی فوج ایف سی ہیڈکوارٹر کے ایک کونے میں چھپ کر دبک کر بیٹھی ہوئی ہے اور خوف سے سرمچاروں کا مقابلہ کرنے سے کترارہی۔

انہوں نے کہا ہے کہ  دشمن پاکستانی فوج اپنی شکست اور بزدلی چھپانے کیلئے میڈیا میں جھوٹے دعوے کررہی ہے کہ اس نے بی ایل اے کا حملہ پسپا کردیا ہے اور مچھ شہر کو کلیئر کیا گیا ہے۔ بلوچ سرمچار اس وقت مکمل عوامی حمایت میں مچھ شہر کے گلیوں میں گھوم رہے ہیں۔ ہم عالمی میڈیا بشمول پاکستانی میڈیا کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئیں اور خود صورتحال کا جائزہ لیں تاکہ حقائق لوگوں کے سامنے افشاں ہوجائیں۔ ہم میڈیا کو مکمل تحفظ کا ضمانت دیتے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post