مشکے پاکستانی فورسز کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ ،سندھ گیس پائپ لائن کو بم سے اڑادیا گیا



بلوچستان ضلع آواران کے تحصیل مشکے نلی میں واقع پاکستانی فورسز کیمپ پر مسلح افراد نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب تین اطراف سے راکٹ لانچرز اور دیگر ہتھیاروں سے دشمن فوج  کو نشانہ بناکر  فرار ہوگئے ۔

آخری اطلاع تک حملے کی ذمہداری تاحال کسی بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

علاوہ ازیں سندھ  میرپور میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ


لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا ہے۔ 

آپ کو علم ہے گزشتہ رات ڈیرہ بگٹی پیر کوہ میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد رکھ کر اڑادیا تھا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post