بلیدہ: انتخابی امیدوار کے رہائش گاہ پر نامعلوم افراد کا بموں سے حملہ

 


کیچ  بلیدہ  انتخابی امیدوار کے گھر پر دو دستی بم حملہ ، تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح 4 بجے نامعلوم افراد نے بلیدہ کے علاقے میناز میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ظہور بلیدی کے رہائش گاہ پر دو دستی بم پھینکا، جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیے۔ تاہم دھماکوں کے نتیجے میں ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

آخری اطلاع تک اس حملے کی زمہ داری ابھی کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post